Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
159 - 197
 (6)علاقائی د و رہ برائے نیکی کی دعوت 

(i) علاقا ئی دو رہ کی اہمیت و بر کت
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔''
 (مجمع الزوائد ج۱۰ص۲۵۳ رقم الحدیث ۱۷۲۹۸)
    صلوا علی الحبیب    	 صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    پیارے اسلامی بھائیو!الحمدللہ عزوجل !ہم دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں۔ یہ اللہ عزوجل کا بہت بڑا کر م ہے کہ اس نے ہمیں مدنی ماحول کی برکت سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ عطا فرمایا، اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں اپنی زندگی کا مقصد"مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔"عطا فرمایا۔ اسی مقصد کے تحت ہمارے مدنی مرکز نے ہمیں مختلف مدنی کا م کرنے کا ذہن دیا ۔ مثلاًدرس دینا ، بیان کرنا، مدنی قافلوں میں سفر کرنا، صدائے مدینہ لگانا، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنا وغیرہ۔جب بھی ہمارا مدنی مرکز ہمیں کوئی بھی مدنی کا م کرنے کا ذہن دیتا ہے تو اس مدنی
Flag Counter