عزوجل(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) (۱۴)جنت میں لے جانے والے اعمال (۱۵)جہنم میں لے جانے والے اعمال (۱۶) جہنم کے خطرات اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی دیگر کتب کا مطالعہ فرمائیں۔
مدینہ ۱۸۔ مطالعہ کے لئے کسی ایسے وقت کا انتخاب فرمائیں کہ جس میں دیگر مصروفیات اور کسی کی مداخلت کا اندیشہ نہ ہو تاکہ بالکل یکسوئی کے ساتھ مطالعہ ہوسکے یاد رکھئے کہ جو مطالعہ یک سوئی کے ساتھ کیا جائے وہ طویل عرصہ تک ذہن میں محفوظ رہتا ہے ۔
مدینہ ۱۹۔ مطالعہ روزانہ ہونا چاہے ۔ اس میں تاخیر ہرگز نہ ہو اس کے لئے لمباوقت ضروری نہیں چاہے آدھا گھنٹہ ہی کرے لیکن روزانہ کریں ۔
مدینہ ۲۰۔ لیٹ کر یا جھک کر مطالعہ نہ کریں ۔ اس طرح ذہن پر بوجھ زیادہ پڑتاہے نیز نظر کمزور ہونے کا اندیشہ ہے اور کتاب کو تھوڑا اٹھا کر پڑھیں ۔
مدینہ ۲۱۔ دورانِ مطالعہ ایک ڈائری اپنے پاس رکھیں اب آپ جو بھی آیتِ پاک یا حدیث ِ مبارکہ یا واقعہ یا کسی بزرگ کا قول مبارک پڑھیں اس پر غور کریں کہ اس کو کس عنوان کے تحت استعمال کیا جاسکتاہے ۔ اب جوبھی عنوان سمجھ میں آئے اسے ڈائری کے ایک صفحے کے اوپر لکھ لیں ۔ نیچے اس کتاب کا نام اور صفحہ نمبر درج کر لیں مثلاً آپ ''جہنم میں لے جانے والے اعمال '' کا مطالعہ فرماتے ہوئے یہ حدیث ِ پاک پڑھی کہ سرکار مدینہ صلي اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حسد سے بچو کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے تو اس حدیثِ مبارکہ کو جس صفحے پر لکھا پایا کتاب کا نام لکھ کر آگے صفحہ نمبر لکھ لیجئے اس طرح ترکیب رکھیں گے تو مواد کو جمع کرنے میں آسانی