Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
156 - 197
مدینہ ۱۵۔    ہر اسلامی بھائی اپنا بیان امیر اہلسنت شیخ طریقت دامت برکاتہم العالیہ کے منتخب کردہ ان چار اصولوں کے مطابق کرے۔
 (1) ارکان اسلام (2) اتباع سنت (3) حسن اخلاق (4) نیکی کی دعوت
    پیارے اسلامی بھائیو! ہر بیان میں ان چار اصولوں کا تذکرہ کیا جائے اور ترغیب دلائی جائے کہ ان چار اصولوں کو سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور خود سیکھ کر دوسروں کو سیکھنے کی دعوت دینی ہے۔

مدینہ ۱۶۔ مبلغ اپنے بیان میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی سیرت کے واقعات بھی سنائے اور سامعین کو یہ بھی بتائے کہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ ہمیں کس طرح سے سادگی اور عاجزی والی زندگی سنت کے مطابق  گزارنے کی تاکید فرماتے ہیں۔ 

مدینہ ۱۷۔    بیان کا مواد امیر اہلسنت شیخ طریقت مد ظلہ العالی کی تصانیف سے اور بیان کی کیسٹوں سے لیں۔

    علما ء اہلسنت کی کتب کا مطالعہ بھی فرمائیں ۔ مطالعہ کی برکت سے نہ صرف معلوما ت میں نہ صرف بے حد اضافہ ہوتا ہے بلکہ خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ بیان کرنے میں آسانی بھی پیدا ہوتی ہے ۔ ان کتب سے مدد طلب کرنا مفید رہے گا۔ (۱) فیضان ِ سنت (اس کے مختلف باب اور امیر اہلسنت کے رسائل) (۲) جامع کراماتِ اولیاء (۳) تذکر ۃ الاولیاء (۴) بزمِ اولیاء (۵) شرح الصدور (۶) تفسیر ِ خزائن العرفان (۷) تفسیر ِ نعیمی (۸) ترجمہ کنزالایمان (۹) عجائب القرآن (۱۰) غرائب القرآن (۱۱)کیمیائے سعادت (۱۲) تنبیہہ الغافلین (۱۳) خوفِ خدا
Flag Counter