مدینہ۱: ''دعوت اسلامی'' کے مدنی ماحول میں بولی جانے والی اصطلاحات یاد ہوں اور ان کا استعمال عام اوقات میں اور دوران بیان بھی کرتا ہو۔
مدینہ۲: ''دعوت اسلامی'' کے مخصوص مدنی لباس و سبز سبزعمامہ شریف میں ہر وقت ملبوس رہتا ہو۔
مدینہ۳: قبر و آخرت اور سنتوں کے فضائل وغیرہ مضامین بیان کرے۔
مدینہ۴: زبانی بیان نہ کرے علمائے اہلسنت کی کتب سے فوٹو کاپیاں کرواکر اپنی ڈائری میں چسپاں کرلے۔
مدینہ۵: بیان سے قبل ایک نظر دیکھ لیا کرے اور بغیر تیاری کے بیان نہ کرے۔
مدینہ۶: آیات کریمہ اور احادیث مبارکہ کا عربی متن صرف عالم ہی بیان کريں یا علماء سے سیکھ کر ان کو سنانے کے بعد ان کی اجازت سے بیان کرنے میں مضائقہ نہیں۔ آیات مبارکہ کا ترجمہ صرف کنزالایما ن ہی سے بیان کرے۔
مدینہ۷: دوران بیان نہ صرف مدنی قافلوں اور مدنی انعامات کا تذکرہ ہو بلکہ ان کی اچھی طرح ترغیب دلائے، صرف مدنی انعامات پر عمل کا کہنے کی بجائے ہر ماہ فارم جمع کروانے کا مشور ہ بھی دے، اور مدنی ماحول کی برکتوں سے آگاہ کرے۔
مدینہ۸: بیان کرتے وقت دوسروں کو نصیحت کرنے کی بجائے تصور یہ کرے کہ خود اپنے آپ کو سمجھارہا ہوں۔
مدینہ۹: دقیق الفاظ اور ادق مضامین سے اجتناب کرے۔