| نصابِ مدنی قافلہ |
علامات بیان کی جانی چاہے تاکہ نفس کے لئے راہ فرار کے تمام راستے بند ہوجائيں ۔ تعریف و علامات و باعثِ ہلاکت ہونے کابیان کرنے کے بعد بے شک علاج بیان کرنے کی بھی ضرورت ہے اور علاج اختیار کرنے کی ترغیب کے لئے بزرگان دین کے اعمال و اقوال معاون ثابت ہوتے ہیں، لہٰذا آخر میں علاج، اسلاف کرام رضی اللہ عنہم کی حیات طیبہ کے ایمان افروز واقعات بیا ن کئے جائیں۔ اس طرح غور کرنے پر حسد کے بیان کی درج ذیل ترتیب سامنے آئی:
(۱) حسد کی تعریف (۲) حسد کی تباہ کاریاں (۳)علامات (۴) علاج (۵)علاج کی ترغیب
پس اسی طرح ہر بیان کو مرتب کرکے بیان کرنے کی عادت ڈالئے،اس کا فائدہ آپ خود دیکھیں گے( ان شآء اللہ عزوجل)۔ مدنی مشورہ ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو ہر عنوان کے تحت جمع شدہ مواد کو اسی طرح بالترتیب کسی الگ ڈائری میں لکھتے جائیں ، یوں آپ کے پاس مختلف موضوعات پر کئی بیا ن بالکل تیار حالت میں موجود ہوں گے۔