Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
152 - 197
مواد کو ترتیب د ینے کا طر یقہ
مدینہ۱:پہلے جمع شدہ مواد مثلاًحکایات یا واقعات ، قرآنی آیات یا احادیث جن سے بیان شروع کرنا ہے انہیں بغور پڑھ لیں۔

مدینہ۲:اب غور کریں کہ اس میں کون سی بات سب سے پہلے بیان کرنا ضروری ہے ، پھر کونسی ، اس کے بعد کونسی اور آخر میں کونسی یا یوں غور کیجئے کہ سننے والے اس میں سے کس چیز کو پہلے جاننا چاہیں گے،اس کے بعد کس کو، مثلاً آپ حسد کا بیان کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس اس کا علاج ، تباہ کاریاں ، علامات، تعریف اور اس سلسلے میں بزرگان دین کے واقعات موجود ہیں تو یقینا سب سے پہلے اس کی تعریف بیان کرنی چاہے کیونکہ عوام تو عوام بعض خواص بھی اس کی شرعی تعریف سے ناواقف ہونگے۔ اب اگر آپ نے تعریف بیان کئے بغیر حسد کی تباہ کاریاں بیا ن کرناشروع کردیں تو نہ سننے والے صحیح معنی میں خوف محسوس کریں گے اور نہ ہی اپنا محاسبہ کرسکیں گے، ہاں اگرآپ پہلے تعریف بیان کردیں تو ابتداء ہی سے سب کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ عیب میری ذات میں موجود ہے یا نہیں۔ اب اس کے بعد جب آپ اس کی تباہ کاریاں بیان کریں گے تو اس گناہ میں مبتلا حضرات بہت اچھی طرح اپنا محاسبہ کرسکیں گے ، نیز اس کی آفات کے بیان سے ان کے دلوں میں خوف بھی پیدا ہوگا ۔ تعریف کے بعد اس گناہ سے توبہ کی طرف مائل کرنا یا محفوظ رہنے کے لئے عملی اقدام کی سوچ فراہم کرنا بھی ضروری ہے یقینا اس کے لئے حسد کی آفات کو بالتّفصیل بیان کیا جانا چاہے، چنانچہ اس کی تباہ کاریاں بیان کیجئے اگرچہ تعریف کے ذریعے ہی حسد کی موجودگی پر باآسانی مطلع ہو ا جاسکتا ہے لیکن یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ نفس اپنی غلطی و عیب کبھی بھی تسلیم نہیں کرتا ، چنانچہ اب اس کی
Flag Counter