| نصابِ مدنی قافلہ |
بدنگاہی وغیرہ پر بیان کرنا شامل ہے۔ اصلاحی موضوع میں مبلغ کا اپنا انداز اس طرح رکھنا اور سمجھانا چاہے جیسے باپ اپنے بیٹے کو سمجھاتا ہے یعنی شفقت اور نرمی کے ساتھ بیان کیا جائے ۔ اگر اس میں محض جذباتی انداز ہوگا اور زورِبیان دکھانا مقصود ہوگا تو یاد رکھئے! '' کسی کو سختی کے ساتھ سمجھانے کی مثال ایسی ہے کہ جس برتن میں پانی ڈالنا ہے گویا اس میں پہلے ہی سے سوراخ کردیا''۔
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بگڑ جاتاہے نادانی میں
جس اصلاحی موضوع پر بیان کرناہے پہلے اچھی طرح اس کی تیاری فرمالیں جب بھی اصلاحی بیان کرنا ہو پہلے اس کے موضوع کا تعارف کروائیں ۔ یعنی تکبر کو لے لیجئے کہ پہلے تکبر کی تعریف بیان کریں پھر تکبر کیا ہے؟ اس کے بارے میں بتائیں ، پھر تکبر کی مذمت ، پھر تکبر سے کیسے بچ سکتے ہيں اور اس کا علاج بتائیں۔آخر میں اس کے علاج کی ترغیب ضرور دلائیں مثلاً میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم تکبر سے بچنا اور اپنے اندر عاجزی پیدا کرنا چاہتے ہیں توہمیں مدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل اپنا معمول بناناہوگا ۔ ہم خود محسوس کریں گے کہ عاجزی ہماری طبیعت ثانیہ بنتی جارہی ہے۔
فرمان امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ ہے ''ہر بیان میں حتی الامکان تین مرتبہ مدنی قافلے اور مدنی انعامات کی ترغیب بھی ہونی چاہے۔''