Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
150 - 197
وہ اپنی بات کو سمجھانے والے انداز میں کرے چونکہ تربیتی اجتماع میں ہم مدنی کام کرنے کاطریقہ سیکھتے ہیں لہذا ہمیں اس طریقہ کار کو بیان کرنے کے لئے چندباتوں کا خیال رکھنا چاہے ۔ چونکہ تنظیمی موضوع دوسرے موضوعات سے قدرے خشک ہوتا ہے لہٰذا اس میں مبلغ دلچسپی پیدا کرنے کے لئے دلچسپ واقعات کو بھی شامل کرے مگر اس میں انداز اس طرح کا ہو جس طرح ہم کسی ایک شخص سے گفتگو کرکے اپنی بات سمجھانا چاہتے ہیں ،بلکہ ہم سننے والے اسلامی بھائیوں کے ذہن میں اس طرح اتر جائیں کہ انکی بوریت ختم ہوجائے اس کے لئے لازم ہے کہ ہم نے جونکات بیان کرنے ہیں ،ان پر ہماری اچھی طرح تیاری ہو تاکہ ہم روانی کے ساتھ بیان کرتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ان پر عمل کی ترغیب بھی دلائی جائے مگر کسی بھی وقت اپنے بیان میں کسی ذمہ دار پر تنقید نہ کی جائے اور نہ یہ احساس دلایا جائے کہ آپ کو مدنی کام کرنے کا سلیقہ نہیں بلکہ مدنی کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
    تنظیمی بیان میں نہ بالکل سنجیدگی ہو اور نہ بالکل غیر سنجیدہ پن بلکہ جوش اور نرمی دونوں شامل ہوں ، اپنی طرف سے کوئی نکتہ ہرگز بیان نہ کریں بلکہ جو مدنی مرکز نے ہمیں مدنی نکات دیئے ہیں انہی کو بیان کریں ۔ اور ان نکات پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دلائیں۔
۲)اصلاحی:
    اس موضوع پر بیان کرنے والا اس بات کا خاص طور پر خیال رکھے کہ میں اپنی اصلاح کے لئے بیان کررہا ہوں ۔ اصلاحی موضوع میں اصلاحِ معاشرہ ، اصلاحِ نفس، گناہوں کی مذمت، گناہوں سے بچنے کی ترغیب، تکبر کی مذمت ، غیبت کی مذمت، حسد،
Flag Counter