صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں اپنے بیانات میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دینا ہے اور اس سلسلے میں مدنی قافلوں اور مدنی انعامات کی ترغیب دلانی ہے۔ ہمارے پاس بیان کرنے کیلئے کئی موضوعات ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے مدنی مقصد کو بیان کرتے ہیں ۔بیان کے مختلف انداز ہوتے ہیں اگر ہم ہر بیان کو ایک ہی انداز میں کریں گے تو بیان کی برکات حاصل نہیں کرپائیں گے ۔ لہٰذا بیان کرنے کے مختلف موضوعات کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے جاتے ہیں تاکہ ہم ان مدنی پھولوں کے تحت اپنے انداز بیان کو درست کرسکیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے پاس بیان کرنے کے دو مختلف موضوعات ہیں۔
(۱) تنظیمی (۲)اصلاحی
تنظیمی اعتبار سے بیان کرنے والے کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہے کہ