صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
۱) : اپنے پاؤں دیکھ لیجئے کہ ان پر میل تو نہیں جما ہوا؟ناخن بڑھے ہوئے تو نہیں؟ کیونکہ جب آپ بیان کرنے کے لئے کھڑے ہوں گے تو قریب بیٹھے ہوئے لوگوں کی نگاہ آپ کے پیروں پر بھی پڑے گی اگر ان پر میل کی تہہ جمی ہوگی اورناخن بڑے ہونگے تو ان پر آپ کی شخصیت کا برا اثر قائم ہوگا، جس کا منفی اثر آپ کے بیان پر بھی پڑے گا۔ نیز جب بھی آپ کھڑے ہوں تو خیال رکھئے کہ دونوں پیرو ں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو۔
۲) :یونہی بیان کے بعد عموماً لوگ مصافحہ کرکے سنت پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اگر آپ کے ہاتھ میلے کُچیلے اور ناخن بڑے بڑے اور میل زدہ ہوئے تو مصافحہ کرنے والے کے دل میں آپ کے متعلق کراہیت پیدا ہوسکتی ہے اور اس کے باعث بیان کا اثر زائل یا کم ہوسکتا ہے لہٰذا ہاتھ بھی صاف ستھرے ہونے چاہيں۔