Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
146 - 197
فرماتے ہيںـ''لوگوں پر اثر نہ ہو تو ان کو سخت دل سمجھنے یا کہنے کی بجائے اپنے اخلاص کی کمی تصور کرکے استغفار کریں۔ '' اے کاش! ہم سب کا ایسا ہی ذہن بن جائے اور ہم عشق ِرسول صلي اللہ عليہ وسلم میں ڈوب کر خوفِ خدا وندی سے لرزتے ہوئے ایسا بیان کرنے والے بن جائیں جیسا بیان ہمارے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں۔ یہ آپ مدظلہ العالی کے اخلاص ہی کی برکت ہے کہ جو بھی آپ کے بیان کو کماحقہ سنتا ہے آپ کی زبان ِ مبارک سے نکلنے والے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر دل میں اترتے چلے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں اسے سابقہ گناہوں پر ندامت محسوس ہوتی ہے اور توبہ کی توفیق ملتی ہے، نمازکی ادائیگی پر استقامت نصیب ہوتی ہے،اس کے دل میں نیکیوں کا شوق بیدار ہوتا ہے ،وہ مدنی قافلوں کا مسافربنتا ہے ۔ اے اللہ عزوجل! ہمیں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے صدقے میں اخلاص عطا فرمادے۔ آمین بجاہ النبی الآمین صلي اللہ عليہ وسلم