Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
145 - 197
مبلغین اس کا خاص خیال رکھیں۔

(2)     بعض اوقات شروع میں اخلاص پیش ِنظر ہوتا ہے لیکن درمیان میں مذکورہ فاسد نیتیں داخل ہوجاتی ہیں۔ لہٰذا درمیان میں بھی اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

(3)     بیان کے بعد بھی یہ خواہش ہرگز پیدا نہ ہو کہ اب میرے بیان کی تعریف کی جائے لوگ میرے ہاتھ چومیں، اپنے علاقے میں میرا بیان کروانے کے لئے اصرار کریں، مجھ سے میرا نام و پتہ معلوم کیا جائے وغیرہ۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم اخلاص کے ساتھ اپنی اصلاح کی نیت سے بیان کرتے رہیں گے تو ایک دن ہم اپنے مدنی مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ان شآء اللہ عزوجل

     امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں،''بیان کرنے والا صرف گفتار کا غازی نہ ہو بلکہ اپنے بیان پر عمل کرنے کا بھی ذہن رکھتاہو۔''کاش! ہم سب کاایسا ہی ذہن بن جائے اور ہم سب اپنی اصلاح کے لئے ہی بیان کرنے والے بن جائیں۔
 (۳) بیان کا اثر ظاہر نہ ہو تو اپنے اخلاص کی کمی تصورکرے:
    بعض اوقات بیان کرنے کے بعد مبلغ کی زبان سے یہ الفاظ بھی جاری ہوجاتے ہیں کہ'' میں نے بیان تو کیا لیکن سننے والوں پر اثر نہیں ہوا، مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار نہیں ہوئے ، کسی نے اٹھ کر مدنی قافلے میں سفر کی نیت سے نام نہیں لکھوایا ، یہاں کے اسلامی بھائی بہت سخت دل ہیں ان کے دل پر بات بھی اثر نہیں کرتی ہے۔''، اس قسم کی بات وہ ہی کرسکتا ہے جو خود کو قابلِ اصلاح تصور نہ کرتا ہو ۔میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے آپ کو اصلاح شدہ سمجھنا یقینا نادانی ہے ۔ امیر اہلسنت مدظلہ العالی
Flag Counter