صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عموماًہم کسی کو اپنا مقصد بول کر ہی سمجھاتے ہیں ۔ بیان میں مبلغ کے بولنے کا انداز جتنا زیادہ مؤثر ہوگا اتنا ہی وہ اپنے مقصد کو بہتر انداز میں سمجھا سکے گا۔ یوں سمجھئے کہ بیان اپنے مقصد کو پوری دنیا میں پہنچانے کا ذریعہ ہے،اچھے بیان سے مدنی قافلے مضبوط ہوتے ہیں ،ہم بیان سے اجتماعی طور پر مدنی کام کرنے کا ذہن بناسکتے ہیں ،بیان مبلغ کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے،بیان سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ پیارے آقا مدنی مصطفی صلي اللہ عليہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے ''بعض بیان جادو ہیں۔''
(مشکوٰۃ المصابیح ص۴۰۹ قدیمی کتب خانہ کراچی)
مراد یہ ہے کہ بعض بیان سننے والوں پر اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں جیسے جادوگر کا جادو اثر انداز ہوتا ہے۔
اس فرمانِ عالیشان سے مستفاد ہوتا ہے کہ قلوب میں انقلاب پیدا کرنے کے