| نصابِ مدنی قافلہ |
کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے ۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل اسکی برکت سے پابند سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کیلئے کڑھنے کا ذہن بنے گا ۔ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَاءَ اَللہ عَزَّوَجَل۔ اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔اِنْ شَاءَ اللہ عزوجل ۔
اَللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
آخر میں اس طرح دعا کیجئے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ ۔
یَا رَبّ ِمُصْطَفٰے عزوجل و صلی اللہ علیہ والہ وسلم بطفیل مصطفےٰ صلي اللہ عليہ وسلم ہماری ، ہمارے ماں باپ کی اور ساری امت کی مغفرت فرما ۔ یَا اَللہ عزوجل درس کی غلطیاں اور تمام گناہ معاف فرما ،عمل کا جذبہ دے ،ہمیں پرہیزگار اور ماں باپ کا فرمانبردار بنا۔ یَا اَللہ عزوجل ہمیں اپنا اور اپنے مدنی حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کا مخلص عاشق بنا ۔ہمیں گناہوں کی بیماریوں سے شفا عطافرما ۔ یَا اَللہ عزوجل ہمیں مدنی انعامات پر عمل کرنے ،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دوسروں کو بھی مدنی کاموں کی ترغیب دلوانے کا جذبہ عطافرما ۔ یَا اَللہ عزوجل ہمیں بیماریوں ، قرضداریوں ،بے روزگاریوں ، بے اولادیوں ،بے جامقدمہ بازیوں، پریشانیوں اور بلاؤں سے نجات عطافرما ۔یَا اَللہ عزوجل