پھر اسطرح کہيئے ! میٹھے میٹھے اسلامی بھائيو!قریب قریب آکر درس کی تعظیم کی نیت سے ہوسکے تو دوزانو بیٹھ جائيے اگر تھک جائيں تو جسطرح آپ کو آسانی ہو اسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچے کئے توجہ کے ساتھ فیضان سنت کا درس سنئے کہ لاپرواہی کے ساتھ ادھر ادھر دیکھتے ہوئے ،زمین پر انگلی سے کھیلتے ہوئے،لباس ،بدن یا بالوں وغیرہ کو سہلاتے ہوئے سننے سے اسکی برکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے (بیان کے آغاز میں بھی اسی انداز میں ترغیب دلائیے )یہ کہنے کے بعد فیضان سنت سے دیکھ کر درود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے۔پھر کہیئے ۔
صَلُّواْ عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَّمَدِ
د رس کے آخر میں اس طرح ترغیب دلائيے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عزوجل تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں بکثرت سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں (اپنے یہاں کے ہفتہ وار اجتماع کا اعلان اس طرح کیجئے، مثلا باب المدینہ کراچی والے کہیں)ہر جمعرات کو فیضان مدینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی میں مغرب کی نماز کے بعد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ساری رات گزارنے کی مدنی التجاء ہے۔ عاشقان رسول صلي اللہ عليہ وسلم کے مَدَنِی قافلوں میں سنتوں کی تربیت کیلئے سفر اور روزانہ فکر مدینہ کے ذریعے مَدَنِی اِنْعَامَات کا کارڈ پر کرکے ہر مدنی ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمہ دار