Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
14 - 197
 (ii)  ۳۱ فرامینِ امیر اہلسنَّت مد ظلہ العالی
بانی دعوتِ اسلامی ،مرشدِ گرامی امیر اہلسنت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں!
مدینہ(۱)    دعوتِ اسلامی کی بقاء مدنی قافلوں میں ہے۔

مدینہ(۲)    مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے  ہیں۔

مدینہ(۳)    ہر اسلامی بھائی زندگی میں یکمشت ۱۲ماہ اور ہر ۱۲ما ہ میں ۳۰ دن اور 

        عمر بھر ہر ماہ ۳ دن کے مدنی قافلوں میں سفرکرے ۔اور اس سفر 

        کے معمول کو اپنے اوپر نافذ کرکے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش 

        کرے۔

مدینہ(۴)    ۳۰ دن کے مدنی قافلوں کی کامیابی کیلئے ذمہ داران کا سفر بے حدضروری ہے۔

مدینہ(۵)    مجھے ایسے ذمہ داران چاہیں جومدنی قافلوں میں سفر کرنے والے  ہوں۔

مدینہ(۶) میراپسندیدہ اسلامی بھائی وہ ہے جولاکھ سستی ہو مگر تین دن مدنی قافلے میں سفر کرتاہو ،جو داڑھی اور زلفوں سے آراستہ اور سنت کے مطابق مدنی لباس وعمامہ شریف سے مزیّن ہو ۔ مجھے کماؤ بیٹے پسند ہیں (یعنی جومدنی قافلے میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوں ) 

مدینہ(۷)     مدنی قافلے میں سفرکے بغیرکوئی بھی دعوتِ اسلامی والامیرا پسندیدہ
Flag Counter