| نصابِ مدنی قافلہ |
مدینہ۶: ہفتہ وار اجتماع میں پابندی وقت سے اول تا آخر شرکت کا ذہن بھی بنانا ہے۔ مدینہ۷: مسجد کے امام صاحب اور کمیٹی والوں کو بھی مدنی قافلے میں سفر پر آمادہ کرنا ہے۔ مدینہ۸: مسجد سطح پر صدائے مدینہ کی ترکیب بھی بنانی ہے۔ مدینہ۹: مسجد سطح پر ہر روز ملاقات کے لئے فجر کے بعد مدنی مشورہ تقریباً 12منٹ کرنا ہے اور مسجد کے اطراف میں جو لوگ نماز نہیں پڑھتے انہیں نماز کی ترغیب بھی دلانی ہے۔ مدینہ۱۰: مسجد کے قرب و جوار میں پرانے اسلامی بھائیوں میں سے جو پہلے آتے تھے اب نہیں آتے ان سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلانی ہے۔ مدینہ۱۱: شرکاء درس کو'' دعوت اسلامی'' کا مبلغ و معلم بنانا ہے۔
فيضان سنت سے درس دينے کا طريقہ
تین بار اسطرح اعلان فرمائيے:قریب قریب تشریف لائيے ۔پردے میں پردہ کئے دو زانو بیٹھ کر اس طرح ابتداء کیجئے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن۔ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
(اس کے بعد ا س طرح درود و سلام پڑھائيے)
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی ٰاٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَا نُوْرَاللہ
( اگر مسجد میں ہوں تو اسطرح اعتکاف کی نیت کروائيے)