Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
137 - 197
 (iii) مسجد میں درس د ینے کے مقاصد
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتاہے اوراس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتاہے۔''
        (جامع ترمذی ج۱ ص۶۴مکتبہ دارالقران والحدیث ملتان)
    صلوا علی الحبیب     		صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
مدینہ۱:درس دینے کاسب سے بڑا مقصد اللہ و رسول عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رضا ہے۔

مدینہ۲:درس فیضان سنت کے ذریعے شرکائے درس کو اہل محبت بلکہ'' دعوت اسلامی'' والا بنانا ہے۔

مدینہ۳: مسجد کے تمام نمازیوں کو محبت دے کر ان کو بھی ''دعوت اسلامی ''والا بنانا ہے۔

مدینہ۴: مسجد میں درسِ فیضان سنت کے شرکاء کے ذریعے ہفتے میں ایک بار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنانی ہے۔

مدینہ۵: فیضان سنت کے درس میں شرکائے درس کو مدنی انعامات پر عمل اور کارڈ پُرکرنے کی ترغیب دلانی ہے اور ان کو مدنی     قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن بھی دینا ہے۔
Flag Counter