(۵) فيضانِ سُنت سے درْس دينا بھی'' دعوتِ اسلامی'' کا ايک مَدَنی کام ہے ۔ گھر، مسجِد ، دُکان، اسکول ،کالج، چوک وغيرہ ميں وقت مقرَّر کر کے روزانہ درْس کے ذَرِیْعے خوب خوب سُنتوں کے مدنی پھول لُٹائيے اور ڈھيروں ثواب کمائيے۔
(۶) فيضانِ سنَّت سے روزانہ کم از کم دودرْس دينے یا سننے کی سعادت حاصِل کیجئے۔
(۷) پارہ ۲۸ سورۃُ التَّحْرِیم کی چھٹی آیت ميں ارشاد ہو تا ہے:۔
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا
(ترجَمَۂ کنزالایمان: اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ۔) اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا ایک ذَرِیْعہ فيضانِ سُنَّت کادر س بھی ہے۔( درس کے علاوہ سنّتوں بھرے بیان یا مَدَنی مذاکرہ کا روزانہ ایک کیسیٹ بھی گھر والوں کو سنایئے)
(۸) ذِمَّہ دار گھڑی کا وقت مقرَّر کر کے روزانہ چوک درس کا اہتِمام کريں۔مَثَلاً رات 9 بجے مدينہ چوک(ساڑھے نوبجے)بغدادی چوکميں وغيرہ۔چُھٹّی والے دن ايک سے زيادہ مقامات پرچوک درسکا اہتِمام کیجئے۔( مگر حُقوقِ عامّہ تَلَف نہ ہوں مَثَلاً کسی مسلمان یا جانور وغیرہ کا راستہ نہ رُکے ورنہ گنہگار ہوں گے)۔