Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
132 - 197
٭     ایک مدنی قافلہ نواب شاہ شہر میں گیا۔ قافلے والوں نے شہر کے ایک چوک میں حقوق عامہ کا لحاظ رکھتے ہوئے چوک درس دیا ایک پولیس انسپکٹر بھی چوک درس میں شامل ہوگیا۔فیضانِ سنت کے باب ''بے نمازی کی سزائیں'' سے درس جاری تھاکہ انسپکٹر صاحب کے دل پر درس کا اتنا اثر ہوا کہ وہ اُسی وقت درس کے بعد مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے آگئے۔
درس دینے والے کو کھلی آنکھوں سے مرشد کا دیدار
    عاشقان ِ رسول (صلي اللہ عليہ وسلم)کا ایک مدنی قافلہ راہ خدا عزوجل میں سفر کرکے سردارآباد (فیصل آباد) گیا، ان دنوں سخت سردی تھی۔ اسلامی بھائی بتاتے ہیں کہ میں درس دینے کے لیے روانہ ہوا۔ میرے نفس نے مجھے سردی سے ڈرایا اور سستی کا مشورہ دیا لیکن میں نے دل میں ٹھان لی کہ آج درس ضرور دوں گا۔ ابھی نیت کرکے چلا ہی تھا کہ میں نے کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ سامنے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی چلے آرہے ہیں (حالانکہ وہ اس وقت سردار آباد میں نہیں تھے) ۔ اس طرح درس دینے کے عزم مصمم کی برکت سے مجھے دیدارِ مرشد ہوگیا۔
Flag Counter