٭ ایک مدنی قافلہ سکھر کے ایک گاؤں میں گیا۔ ایک اسلامی بھائی نے نماز کے بعد درس دیا۔ درس میں پانی پینے کی سنتیں اور آخر میں پانی کھڑے ہوکر پینے کے نقصانات بیان کئے۔ ایک بڑی عمر کے صاحب جو وہاں تشریف فرما تھے ، یہ سن کر رونے لگے ۔ لوگوں نے پوچھا،'' آپ کیوں رو رہے ہیں؟'' انہوں نے کچھ اس طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ'' میری طویل عمر گزر گئی مگر مجھے ان سنتوں کے بارے میں معلومات نہیں ، عنقریب میں بھی مرنے والاہوں، ابھی تک مجھے سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کے بارے میں علم ہی نہیں تو قبر میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کیسے پہچانوں گا۔''وہ بزرگ اتنے ضعیف تھے کہ انہیں سہاردے کر اٹھانا پڑتا۔ وہ دعوتِ اسلامی سے اتنے متاثر ہوئے کہ الحمدللہ عزوجل سر پرسبز سبز عمامہ شریف سجالیا۔