صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ''دعوت اسلامی'' کا بنیادی کام مسجد درس ہے۔ امیر اہلسنت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے نور مسجد میٹھا در باب المدینہ کراچی سے درس کا آغاز فرمایا ، اور آج الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کا پیغام امیر اہلسنت مدظلہ العالی کی برکت سے دنیا کے کم و بیش (تادمِ تحریر)۵۵ ممالک میں پہنچ چکا ہے۔یاد رکھئے !جس طرح ہر عمارت کی بنیاداور اصل ہوتی ہے اسی طرح ہمارے تنظیمی کاموں کی اصل مسجد درس ہے۔ جب تک ہماری ہرمسجد میں ''فیضان سنت کے ابواب ''کا درس نہیں ہوگا اس وقت تک ہم اپنے حلقوں میں مدنی کام نہیں بڑھاپائیں گے۔ کیونکہ ہماری مسجدوں میں کام کا انحصار درس پر ہے۔ درس اتنا پُر کشش ہو کہ نمازی درس میں کھنچے چلے آئیں اور درس سننے والوں کی تعداد بڑھ جائے۔اگر ہم درس دیتے رہیں گے تو ہماری مسجدیں آباد رہیں گی ۔ اسی طرح