Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
129 - 197
مدینہ۲۸۔    بیان میں وقت کی پابندی کریں ۔ اتنا طول نہ دیں کہ لوگ گھبرا جائیں۔

مدینہ۲۹۔    ہفتہ وا راجتماع میں ذکر کرواتے وقت اپنی آواز اتنی نمایا ں رکھیں 

        کہ آپ کی آواز پر سب ذکر کرتے ہوں مگراپنی توجہ ذاکرین کی 

        طرف نہیں بلکہ جس کا ذکر کررہے ہیں اُس کی طرف رکھیں ، دل 

        ہی دل میں عرض کریں یا اللہ عزوجل ! تونے اپنے کرم سے جب 

        مجھ جیسے بدکار کو اپنا ذکر کروانے کی سعادت بخشی ہے توہم سب کو 

        اپنے ذکر کی لذت عنایت فرما۔ (دورانیہ ۸ منٹ)

مدینہ۳۰۔    اجتماع میں دعا کرواتے وقت اپنے آپ کو ظاہر وباطن کے ساتھ 

        بارگاہِ خدا وندی عزوجل میں حاضرِ تصور کریں ۔ حاضرین کو 

        رلانے کی بجائے اللہ عزوجل کی طرف متوجہ رہیں ، اُ س کی بے 

        نیازی سے بید کی طرح لرزیں اور اُس کی رحمتِ بے پایاں پر امید باندھ کر مچل جائیں ۔ دعا میں مغفرت ، خاتمہ بالخیر ، نزع ، قبر ، 

        آخرت کا تذکرہ ، امت کی پریشانیوں ، بیماریوں کے دور ہونے ، 

        علماء و مشائخ اہلسنت اور دعوتِ اسلامی والوں اور والیوں کیلئے 

        عافیت ، مدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات کے ہر ماہ فارم جمع 

        کروانے کی توفیق کی التجائیں ہوں ۔حصولِ برکت کیلئے ماثورہ 

        عربی دعا ئیں بھی شامل کریں مگر کسی سنی عالم کو سنا کر اس کی تصدیق 

        کے بعد ۔ (دعا کادورانیہ زیادہ سے زیادہ ۱۲ منٹ )۔