Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
127 - 197
مدینہ۱۶۔    دعوتِ اسلامی کے مخصوص مدنی لباس و عمامہ شریف میں ہر وقت ملبوس رہتا ہو۔

مدینہ۱۷۔    قبرو آخرت اور سنتوں کے فضائل وغیرہ مضامین بیان کرے۔

مدینہ۱۸۔    بیان زبانی نہ کرے ، علمائے اہلسنت کی کتب سے فوٹو کاپیاں 

        کرواکر اپنی ڈائری میں چسپاں کرلے۔

مدینہ۱۹۔    بیان سے قبل ایک نظر دیکھ لیا کرے اور بغیر تیاری کے بیان نہ 

        کرے ۔

مدینہ۲۰۔    آیاتِ کریمہ او راحادیثِ مبارکہ کا عربی متن صرف عالِم ہی بیان 

        کرنے ۔ ہاں علماء سے سیکھ کر اُن کو سنانے کے بعد اُن کی اجازت 

        سے بیان کرنے میں مضائقہ نہیں ۔ آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ صرف 

        کنزالایمان ہی سے بیان کرے ۔ 

مدینہ۲۱۔    دورانِ بیان نہ صرف مدنی قافلوں اور مدنی انعامات کا تذکرہ ہو 

        بلکہ ان کی اچھی طرح ترغیب دلائے ۔ صرف مدنی انعامات پر عمل 

        کا کہنے کے بجائے ہر ماہ فارم جمع کروانے کا مشورہ بھی دے اور 

        مدنی ماحول کی برکتوں سے آگاہ کرے ۔

مدینہ۲۲۔    بیان کرتے وقت دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے خود اپنے 

        آپ کو سمجھا رہا ہے یہ نیت کرے ۔

مدینہ۲۳۔    دقیق الفاظ اور ادق مضامین سے اجتناب کرے ۔(رسالہ میٹھے 

        بول ص ۱۵ تا ۱۶ ضرور پڑھ لیجئے )