Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
126 - 197
  غیبت و عیب جوئی وغیرہ جیسے کبیرہ گناہوں میں جاپڑنے کا امکان ہے )۔

مدینہ۶۔    ماں باپ ، بال بچوں ، رشتہ داروں یاپڑوسیوں وغیرہ کےساتھ 

        ناراضگیوں کی وجہ سے لوگ اس سے بد ظن نہ ہوں ۔

مدینہ۷۔    سوال کی عادت نہ ہو ، اُس پر اِس طرح کا قرض نہ ہو کہ قرض خواہ 

        تقاضے کرتے ہوں اور یہ منہ چھپاتاہو(اسطرح کا مبلغ اور ذمہ دار 

        دعوتِ اسلامی کی بدنامی کاباعث ہوسکتا ہے )۔

مدینہ۸۔    جھوٹ ، وعدہ خلافی ، چغل خوری ، گالی گلوچ ، فحش کلامی ، مار دھاڑ ، 

        توتکارو چیخ وپکاروغیرہ کے باعث بد نام نہ ہو۔ 

مدینہ۹۔    بد اخلاق ، ایک دم غصیلہ، جھگڑالو اور لَچَر قسم کانہ ہو۔

مدینہ۱۰۔    لوگ اس کی شرعی و تنظیمی بے احتیاطیوں کی وجہ سے بدظن نہ ہوں ۔

مدینہ۱۱۔    صرف ''گفتار کا غازی '' نہ ہو اپنے بیان پر عمل کرنے کا اس کا اپنا 

        ذہن بھی ہو ۔

مدینہ۱۲۔    ہر ماہ مدنی انعامات کا فارم جمع کرواتا ہو۔

مدینہ۱۳۔    بلاعذرِ صحیح ہر ماہ ۳ دن کے مدنی قافلے میں سفرسے اپنے آپ کومحروم نہ کرتاہو۔

مدینہ۱۴۔    دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بولی جانے والی اصطلاحات یاد ہوں اور اس کا استعمال عام اوقات میں اور دورانِ بیان بھی کرتا  ہو۔

مدینہ۱۵۔ اُس پر دعوتِ اسلامی کی کوئی نہ کوئی ذمہ داری ضرور ہو خواہ معلم ہی ہو ۔