| نصابِ مدنی قافلہ |
'' شرح الصدور'' میں ہے ، اللہ تبارک وتعالیٰ نے سیدنا موسیٰ کلیم اللہ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف وحی فرمائی ، ''بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ کیونکہ میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وحشت نہ ہو''۔
(شرح الصدور ، ص ۱۵۸، مرکزاہلِ سنت گجرات ہند )
الحمد للہ عزوجل اس روایت سے ''مبلغ ''کی سعادت مندی کا پتہ چلا ۔ جو خوش نصیب دعوتِ اسلامی کے سالانہ ، ہفتہ وار اور چوک اجتماعات وغیرہ میں بیان کی سعادت حاصل کریں ۔ ان کو ذیل میں دیئے ہوئے ۳۰ مدنی پھولوں کاپابند ہونا ضروری ہے ۔ (مبلغات حسبِ ضرورت ترمیم کرلیں )۔
مدینہ ۱۔ صحیح العقیدہ سنی ، مسلکِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ، کا پابند ہو ۔
مدینہ ۲۔ علمائے اہلسنت کا گستاخ ، ان کی تجہیل ، بلااجازتِ شرعی ان کی
تغلیط اور ان پر بے جا تنقید کرنے والانہ ہو ۔
مدینہ۳۔ موجودہ سیاست ، بد مذہبو ں اور برے لوگوں کی صحبت سے دورہو۔
مدینہ۴۔ بلا عذر ِ صحیح مسجد کی نماز باجماعت کا تارک نہ ہو ۔
مدینہ۵۔ اپنے نگران و تمام تنظیمی مجالس کے احکامات کا پابند ہو ۔ان پر تنقید
اور اعتراضات کرکے دوسروں کاذہن خراب نہ کرتاہو (اصول یہ ہے کہ جو بھی غلطی کرے براہِ راست اُسی کی اصلاح کرے اور تنظیمی ترکیب کے مطابق مسئلہ حل کرے دوسروں پر بلا عذرِ صحیح اظہار ہرگزنہ کرے ورنہ