ہوں اور روانگی فارم جمع کرواکرجائیں۔
۲۷) مدنی قافلہ میں جدول کے مطابق سفر ہو ایک مدنی قافلے میں کم از کم 7 اسلامی
بھائی اور زیادہ سے زیادہ 12اسلامی بھائی ہوں ۔
۲۸) حلقہ سطح پر سامانِ قافلہ خرید لیا جائے۔
۲۹) مدنی قافلے میں امیر اہلسنت شیخ طریقت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل ،
بیانات اور مدنی مذاکروں کی کیسٹیں تحفہ میں پیش کرنے کی ترکیب بنائیں ۔
۳۰) مدنی قافلے میں انفرادی کوشش کے ذریعے آنے والوں کی خیرخواہی کی
ترکیب بنائی جائے مثلاً نمکو ، فروٹ وغیرہ پیش کئے جائیں ۔
۳۱) امیر قافلہ شرکائے قافلہ کو دورانِ قافلہ ترغیب دلا کر امیراہلسنت مدظلہ العالی
کے رسائل : (I) کھانے کا اسلامی طریقہ (ii) 28کفریہ کلمات
(iii) امرد پسندی کی تباہ کاریاں (iv) برے خاتمے کے اسباب(v) مردے کے صدمے (vi) دعوتِ اسلامی کا تعارف بالخصوص پڑھائے یاسنائے۔
۳۲) امیرقافلہ کے پاس سنّت بکس ، چٹائی ، پیٹ پر باندھنے کا پتھر، مٹی کے برتن،
سنت کے مطابق 3انگلیوں سے کھانے کی عادت بنانے کیلئے ربڑ بینڈ ، اذان
و اقامت کے اعلانات کے کارڈ موجود ہونے چاہیں ۔
۳۳) امیر قافلہ کے پاس مدنی قافلہ پیڈ ، مدنی قافلو ں کی نیت کا کارڈ ، سامان ِ مدنی انعامات اور خصوصی طور پر عطاری پیڈ ضرور ہونا چاہے۔
۳۴) مدنی قافلے میں عشاء کے بعد رسائل عطاریہ والے حلقے کی جگہ کیسٹ اجتماع
کی ترکیب کی جائے ، جس میں ایک روز بیان او ر ایک روز مدنی مذاکرہ سننے