(iii) دنیاوی مال میں بظاہر کمی کا واقع ہونا۔
(iv) خوف و ہراس کا سامنا کرنا۔
۱۸) مبلغ کو راہِ خدا عزوجل میں جان ، مال ، وقت دینے کا جذبہ ہو۔
۱۹) مبلغ اندھیرے میں چراغ کی مانند ہو۔
۲۰) مبلغ صحراء میں سایہ دارشجر کی مانند ہوکہ خود بھلے دھوپ برداشت کرے مگر
اسلامی بھائیوں کو فائدہ پہنچائے۔
۲۱) مبلغ سورج کی مانند ہونا چاہے جو ہمیشہ چلتا رہے جو کبھی رکتا نہیں کبھی تھکتا
نہیں ۔ اس کی روشنی کبھی کم نہیں ہوتی ۔ مبلغ ہمیشہ اسلامی بھائیوں کو فائدے
پہنچاتا رہے ۔
۲۲) لوگوں کے نیکی کی دعوت قبول نہ کرنے پر مبلغ مایوس نہ ہو۔
۲۳) روزانہ مدنی مشورے کے حلقے میں پہلے جدول کی دُہرائی امیر قافلہ خود فرمائے اور پھر شرکائے قافلہ میں سے کسی ایک سے دہرانے کی ترکیب بنالیں سب
سے باری باری جدول کی دُہرائی کروانا ضروری نہیں ۔
۲۴) مدنی مقصد کے بیان میں امیر قافلہ مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں
پابندی سے سفر کا ذہن بنائے اور سات مدنی کاموں کیلئے عملی طور پر تیار کریں
۲۵) جدول کے مطابق امیر قافلہ پہلے مدنی کام کرکے دکھائے اور شرکاء کو ذہن
دے کہ آپ دیکھ کر سیکھیں کہ علاقے میں آپ کو بھی مدنی کام کرناہے مثلاً :
درس ، بیان، انفرادی کوشش ، علاقائی دورہ وغیرہ وغیرہ۔
۲۶) مدنی قافلے روانگی سے قبل مدنی تربیت گاہ سے تربیت حاصل کرکے روانہ