| نصابِ مدنی قافلہ |
راہنما ، داعی اور خیر خواہ کا تقرر بھی کرلے۔ ۱۱) مدنی قافلہ منزل پر (یعنی مسجد میں ) پہنچے تو امام مسجد ، انتظامیہ نیز اس حلقے کے ذیلی نگران و قافلہ ذمہ دار وغیرہ سے ملاقات کرکے مدنی قافلے کی آمد سے باخبر کرے۔ ۱۲) ذمہ داران کو ساتھ لے کر پہلے دن شہر / گاؤں کے سب سے بڑے عالم کی زیارت کریں اور دعوت اسلامی کے لئے ہاتھ اٹھوا کر دعا کروائے۔ وہاں کی شخصیات سے ملاقات کرکے انہیں بھی مدنی قافلے کی آمد کی اطلاع دے اور تشریف لانے کی درخواست کرے۔
۱۳) مبلغ میں چار صفات کا ہونا ضروری ہے۔
(i) دین کا کام کرنے میں پہاڑ کی طرح مضبوط ہو۔
(ii) اونٹ کی طرح مجاہد ہو کہ بھوکا پیاسااپنی منزل کی طرف بڑھتا جائے۔
(iii) آسمان کی طرح بلند ارادے رکھتاہو۔
(iv) زمین کی طرح عاجزی ہو۔
۱۴) مبلغ کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی خوب خوب کڑھن ہو۔
۱۵) مبلغ مدنی انعامات کی پابندی کرنے والاہو۔
۱۶) تکلیفوں اورآزمائشوں پر صبر کرنے والا ہو۔
۱۷) مبلغ کو شروع میں چار تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتاہے پھر غیب سے مدد ملتی ہے:
(I) لوگوں کی طرف سے طعن و تشنیع کا سامنا۔
(ii) بھوک و پیاس کی تکلیف۔