Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
120 - 197
کردے۔

۵) فیضان سنت، رسائل اور ضروری اسلامی کتابیں اور اگر ضرورت ہو تو مصالحہ جات وغیرہ بھی ہمراہ ساتھ لے جائیں۔

۶) بس وغیرہ میں پہلے سب اسلامی بھائیوں کو سوار کرے اور پھر آخر میں امیر قافلہ خود سوار ہو اور جب سب کو نشست مل جائے پھر آخر میں خود بیٹھے ورنہ کھڑا رہے یا نیچے بیٹھ جائے۔
۷) امیر قافلہ، قافلے والوں کی خوب خدمت کرے اور اسے بوجھ نہیں بلکہ سعادت تصور کرے حدیث پاک میں ہے
''سَیِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُھُمْ''
یعنی '' قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے''۔
(کنزالعمال رقم الحدیث ۱۷۵۱۳ ج۶ ص۳۰۲ دارالکتب العلمیہ بیروت)
ان کا سامان باری باری اٹھائے ، سب کو یکساں محبت دے کسی ایک کا ہوکر نہ رہ جائے۔

۸) شرکائے قافلہ لاکھ غلطیاں کریں ہرگز ہرگز غصہ نہ کرے ورنہ نقصان ہی ہوگا نرمی ، نرمی ،نرمی اورصرف نرمی کا رویہ رکھے۔

۹) روزانہ مقررہ وقت پر شرکائے قافلہ کو آج کا جدول بتائے اور ان کے مشورہ سے اعلان ، درس و بیان ،وقفہ استراحت میں اگر ضرورت محسوس کریں جاگ کر سامان کی حفاظت وغیرہ ، تہجد اور فجر کے لئے جگانے ، درس و بیان کے وقت جانے والے نمازیوں کو روکنے کی فرداً  فرداً درخواست کرنے والے اور مبلغ کے قریب بٹھانے کے لئے خیر خواہ، بیان کے بعد قافلوں کے لئے نام و پتہ لکھنے ، سودا سلف لانے پکانے کھلانے ، اور برتن وغیرہ دھونے کی ذمہ داریاں مختلف اسلامی بھائیوں کے سپرد کرے۔

۱۰) مدنی مشورے کے حلقے میں ہی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے نگران،
Flag Counter