Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
119 - 197
 (iii) امیر قا فلہ اورمبلغ کے36 مد نی پھول
 (ہر بار روانگی سے پہلے ابتدائی 12مدنی پھول پڑھنا ضروری ہے اگرچہ پہلے سے یاد ہوں)
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''اے لوگو! بے شک بروز قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔''
 (فردوس الاخبار ج۵ ص ۳۷۵رقم الحدیث ۸۲۱۰ طبعۃ دارالکتب العربی بیروت)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
۱) روانگی سے پہلے ہی مقامِ سفر، وقت اور سامان سفر کے بارے میں شرکائے قافلہ کو اطلاع کردی جائے۔

۲) روانگی سے پہلے امیر قافلہ (۱) سفر کی سنتیں و آداب (۲) بازار سے گزرنے کے آداب (۳) مسجد کے آداب (۴) نئے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے کا طریقہ وغیرہ سمجھائے۔ دعا کرکے روانہ ہو۔

۳) روانگی سے قبل ایک نیا اورایک پرانا یوں دو، دو اسلامی بھائیوں کو ایک دوسرے کا رفیق بنادے۔ اب قافلہ میں سارا وقت ان دونوں نے ساتھ گزارنا ہے۔

۴) چولہا، دستر خوان و برتن وغیرہ گن کر لے اور دھو کر گن کر سلیقے کے ساتھ واپس
Flag Counter