Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
115 - 197
۱۵) امیر قافلہ سب کوسوار کرنے کے بعد سوار ہو۔

۱۶) امیر قافلہ خود دعا پڑھائے یا شرکاء میں سے کسی کوپڑھانے کی اجازت دے۔

۱۷) بے وقوفوں کی طرح بس میں شور نہ مچائیں اور نہ بس کی دیواریں بجائیں۔

۱۸) رفیق سفر تمام سفر اکھٹا کریں فضول گوئی سے مکمل اجتناب کریں بلکہ سنتیں اور دعائیں یاد کروائیں۔

۱۹) اگر سفر میں تھکاوٹ یا غنودگی طاری ہو تو گفتگو کے بجائے آرام کریں۔

۲۰)الگ الگ بیٹھیں ہوں تو برابر میں بیٹھنے والے سے حسن اخلاق کے ساتھ بات چیت شروع کريں، ''دعوت اسلامی'' کا تعارف کرانے کے بعد مدنی قافلے کی دعوت پیش کریں۔

۲۱) اگر کوئی سوال یا تنقید کرے تو خاموش رہیں مناسب خیال فرمائیں تو امیر قافلہ سے ملاقات کرادیں۔

۲۲) تمام اسلامی بھائی اپنے سامان کی خود حفاظت کریں اور خود اٹھائیں۔ 

۲۳) چلتی بس یا گاڑی میں سوار ہونے اور اترنے سے گریز کریں۔

۲۴) جب کبھی بس میں سوار ہوں تو سلام کریں اور جہاں جگہ مل جائے تشریف رکھیں ، ملاقات کریں ،حال احوال پوچھیں۔

    روایت میں آتاہے کہ جب دو اسلامی بھائی آپس میں بھائی چارہ قائم کریں تو دونوں کو چاہے کہ پہلے اپنے نام ولدیت ،خاندان اور قبیلوں کے نام بتلائیں تاکہ دوستی زیادہ مستحکم ہو۔

۲۵) کسی موضوع پر بحث نہ کریں ، بلکہ اگر کوئی کرے تو کہیں میں ادنیٰ سا طالب علم