Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
114 - 197
۴) پھر امیر قافلہ اسلامی بھائیوں کوان موضوعات پر سنتیں اور آداب بتائے:

٭سفر کی سُنّتیں اورآداب    ٭ بازار میں جانے کے آداب     ٭احترامِ مسجداور     ٭ نیکی کی دعوت دینے کے آداب سمجھائے۔

۵) امیرِ قافلہ روانگی سے قبل ہی مناسب اخراجات جمع کرکے لکھ لے، تاکہ قافلہ ختم ہونے پر باآسانی حساب ہوسکے۔

۶) روانگی سے قبل تمام اسلامی بھائی دورکعت نماز سفر ادا کریں بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو۔

۷) پھر دعا کرکے روانہ ہوں ، یہ دعا امیر قافلہ کرائے۔

۸) امیر قافلہ ہر دو اسلامی بھائیوں کو آپس میں رفیق بنادے۔

۹) رفیق جان پہچان والے یا دوستی والے نہ ہوں بلکہ ایک نئے اور ایک پرانے کو رفیق بنایا جائے۔

۱۰) اب ہر اسلامی بھائی اپنا اپنا سامان خود اٹھائیں اور اپنے اپنے رفیق کے ساتھ چلیں۔ منتشر ہوکر چلنے کی بجائے دو دو کی قطار میں چلیں ، تسبیح وغیرہ پر درود شریف پڑھتے رہیں یا آپس میں صرف اور صرف سنتوں کی خدمت ، اپنی اصلاح اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن بنائیں۔

۱۱) جس سواری میں سفر کرنا ہے۔ مثلاً ٹرین یا بس اس کی معلومات پہلے سے لے لیں اور وقت وغیرہ بھی معلوم کرلیں اور پھر جس پر آسانی ہو اس سواری پر سفر فرمائیں۔

۱۲) جہاں کہیں ٹھہریں تو ایک ساتھ ٹھہریں منتشر ہو کر نہ ٹھہریں۔

۱۳) اسی طرح سواری پر امیر قافلہ کی اجازت سے سوارہوں۔

۱۴) سواری پر ہمیشہ صبر وتحمل سے سوار ہوں ، دھکم پیل سے گریز کریں۔