(المعجم الاوسط ج۱ ص ۴۹۷ رقم الحدیث ۱۸۳۵)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
۱) قافلہ روانگی کے مقررہ وقت سے پہلے پہلے مقررہ جگہ مثلاً ''مدنی مرکزفیضان مدینہ'' میں پہنچ جائے تا کہ تربیت بھی ہوجائے اور دیگرحاجات سے فراغت پالینے کے بعد قافلے کی باآسانی روانگی ممکن ہوسکے۔
۲) روانگی سے قبل جو تربیت ملے اس کے اہم نکات اسلامی بھائی اپنی ڈائری میں ضرور تاً لکھ لیں۔
۳) تربیت کے بعد امیر قافلہ سب اسلامی بھائیوں کو پہلے اپنے بارے میں بتائے پھر ان کا تعارف حاصل کرے،اس طرح وہ سب اسلامی بھائیوں کے نام سے واقف ہوجائے گا اور شرکاء بھی ایک دوسرے کے نام جان لیں گے۔