Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
112 - 197
حد چستی کا مظاہر کرے کیونکہ امیرِ قافلہ کے عمل کا اثر پورے قافلے پر پڑتا ہے۔اس لئے اگر امیرِ قافلہ ،مدنی قافلوں میں سفرکا پابند، مدنی انعامات کا عامل، تقویٰ و پرہیزگاری سے آراستہ ہوگا تو پورا قافلہ مدنی انعامات پر عمل پیرا ہوجائے گا۔لیکن اگر امیر قافلہ خودبے عمل ہوگا یا جدول پر عمل میں سستی کا مظاہرہ کریگا تو شرکائے قافلہ کا سست ہوجانا بعید ازگمان نہیں۔
     شرکائے قافلہ کے دل نازک آبگینوں کی طرح ہوتے ہیں، جومعمولی سی ٹھیس سے ٹوٹ سکتے ہیں،لہذا! امیرِ قافلہ کو چاہے کہ ہرایک سے اس کے نفسیاتی تقاضوں کے مطابق سلوک کرے اور انہیں بوریت سے بچانے کے لئے خشک مزاجی اور افسردگی سے کوسوں دور بھاگے بلکہ شرعی اجازت کے تحت خوش طبعی بھی کرے ۔
    ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی اپنے شایان شان خوش طبعی فرماتے چنانچہ حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں '' میں نے آقا و مولیٰ صلي اللہ عليہ وسلم سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔''
 (سنن ترمذی ج۵ ص۵۴۲ دارالفکر بیروت)
    شرکائے قافلہ کی تربیت کے لئے مذکورہ بالا طریقوں کو اپنانے سے آپ کا قافلہ ایک یادگار قافلہ کہلائے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل
Flag Counter