'' اس طرح ایک اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی کہ جرمن کے ایک شہر ہائیڈل برگ میں تُرک مسلمانوں کی ایک مسجد کو آگ لگادی اور شہید کردیا۔''
'' بلغاریہ کے ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ کمیونسٹ انقلاب سے پہلے بلغاریہ میں 1200مساجد موجود تھیں جن میں سے اکثر کو کمیونسٹوں نے گرجا گھر اسٹور اور عجائب گھر میں تبدیل کردیا۔''
پیارے اسلامی بھائیو! ان سب حقائق کے باوجود ہم ابھی تک خوابِ غفلت میں ہیں ۔ گھریلو آسائشیں چھوڑ کر چند دن کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کے لئے ہمارا نفس تیار نہیں ہوتا ، ہاں! دنیا کی مادی دولت کمانے کے لئے اپنے گھر والوں سے برسہا برس کے لئے سینکڑوں میل دورجانے کے لئے فوراً تیار ہوجاتے ہیں ۔
کیا مسلمانوں کی خستہ حالی ،مسجد وں کی ویرانی ، سینما گھروں کی آبادی ، فیشن