| نصابِ مدنی قافلہ |
۲)جو کسی سے خاص اللہ عزوجل ہی کے لیے محبت رکھتاہو۔
۳) جس کو ایمان لانے کے بعد کفر کی طرف پلٹنے سے ایسی نفرت ہو جیسی آگ میں ڈالے جانے سے ہوتی ہے۔(صحیح البخاری رقم الحدیث ۱۶ ج۱ ص ۱۷ دارالکتب العلمیہ بیروت)
جب شرکائے قافلہ کے درمیان محبت بھری فضاء قائم ہوجائے گی تو ہر اسلامی بھائی اسلام کا مخلص مبلغ بن کر نیکی کی دعوت کی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنے کی پوری کوشش کریگا۔ سب کے سامنے ایک ہی مقصد ہوگا کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ان شاء اللہ عزوجل''اور یہ مقصد تمام شرکائے قافلہ کو محبت واخوت کی مضبوط لڑی میں پروئے رکھے گا ،جس کی وجہ سے قافلے میں سب کا وقت خوشگوارگزرے گا ۔
۳)مدنی مشورہ :
امیر قافلہ کو چاہے کہ قافلے کے تمام امور پچھلے صفحات میں دئيے گئے مدنی مشورہ کے طریقۂ کار کے مطابق شرکائے قافلہ کے مشورے سے طے کرے ۔اس کی برکت سے دوسرے اسلامی بھائیوں کو اپنی اہمیت اور قافلے کے معاملات میں شرکت کا احساس ہوگا ،قافلے میں ان کی دلچسپی بڑھے گی اور ان کے دل میں امیرقافلہ کے لئے احترام وسیع ہوجائے گا ۔مشورے کے ذریعے ذمہ داریاں احسن انداز میں باہم تقسیم ہوجاتی ہیں اور ہر کام کے مختلف پہلو نکھر کر سامنے آتے ہیں ۔ مشورہ کرنا ہمارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا: