Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
108 - 197
    امیرقافلہ کا سب سے اہم کام یہ ہے کہ شرکائے قافلہ کو نیکی کی دعوت، نماز ، ذکر، درود اور سیکھنے سکھانے میں جدول کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر مشغول رکھے۔اس کے لئے مدنی قافلے میں نظم وضبط کا جتناخیال رکھا جائے گا جدول پر عمل اتناہی آسان ہوگا اور جدول پر عمل کرنے کی برکت سے یہ قافلہ اپنے مقاصد میں عظیم کامیابی حاصل کریگا۔ نظم وضبط قائم رکھنے کے سلسلے میں شرکائے قافلہ کے اتحاد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ لہذا! امیرِ قافلہ کے لئے ضروری ہے کہ قافلے میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے شرکائے قافلہ میں بالخصوص ان مواقع پراتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
    (۱) کھانا کھاتے وقت۔۔۔۔۔۔(۲) سفر میں دعا پڑھاتے وقت۔۔۔۔۔۔

     (۳) تربیت دیتے وقت ۔۔۔۔۔۔(۴)رات کو آرام کرتے وقت۔۔۔۔۔۔

     (۵)سفر کے دوران ۔۔۔۔۔۔ (۶) نوافل ، اشراق و چاشت و تہجد میں ۔۔۔۔۔۔

    (۷) صدائے مدینہ لگاتے وقت۔۔۔۔۔۔ (۸) نیکی کی دعوت دیتے وقت ۔
    اور آپس میں اتحاد اسی وقت پیدا ہوسکتا ہے جب تمام شرکائے قافلہ ایک دوسرے سے اللہ عزوجل کی رضا کے لئے محبت کریں ۔اسی طرح امیر قافلہ کو بھی چاہے کہ اپنے دل میں شرکائے قافلہ کی محبت رکھے۔ اللہ عزوجل کی رضا کے لئے آپس میں محبت کرنے والوں کے بارے میں غیب داں آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے:
''جس میں تین اوصاف ہوں گے وہ ایمان کی لذت پائے گا۔
    ۱) جس کے نزدیک اللہ عزوجل اور اس کے حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کی محبت تمام عالَم سے
Flag Counter