Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
107 - 197
    امیرِ قافلہ کو چاہے کہ اطاعتِامیر کے حوالے سے شرکائے قافلہ کا اس طرح ذہن بنائے ،۔۔۔۔۔۔
    ''پیارے اسلامی بھائیو! مدنی قافلے میں امیر قافلہ اس لئے بنا یا جاتا ہے کہ قافلے میں تمام معمولات منظم انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائيں ۔جب بھی کوئی سفر کیا جائے تو ہمیں چاہے کہ کسی اسلامی بھائی کو اپنا امیر مقرر کر لیں جیسا کہ آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے''اگر تین شخص سفر میں ہو تو انہیں چاہے کہ ایک کو اپنا امیر بنالیں۔''
(کنزا لعمال رقم الحدیث۱۷۴۹۶ج ۶ ص۳۰۰ دارالکتب العلمیہ بیروت)
    اور امیر کی اطاعت ہم پر لازم ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ''اگر تم پر کوئی نک کٹا حبشی غلام بھی حاکم بنا دیا جائے جو تم کو اللہ عزوجل کی کتاب کے مطابق چلائے تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو۔''
(صحیح مسلم رقم الحدیث ۱۸۳۸ ص ۱۰۲۳ دارابن حزم بیروت)
    لیکن امیر کو چاہے کہ خو دکو قوم کا خادم سمجھے یعنی لوگوں کو چاہے کہ امیر قافلہ کی اطاعت کریں اور امیر کو چاہے کہ اپنے آپ کو دوسروں سے بڑا سمجھنے کے بجائے خود ان کا خادم تصور کرے اور ان کی خیر خواہی کرتا رہے۔پیارے اسلامی بھائیو!مجھے مدنی مرکز کی طرف سے آپ کی خدمت پر مامور کیا گیا ہے ،آپ کی خدمت میں درخواست ہے کہ جب بھی کوئی بات آپ کی بارگاہ میں عرض کروں اوپر بیان کردہ باتوں کی روشنی میں اسے ضرور شرفِ قبولیت بخشئے گا اور اگر کہیں کوئی کمی پائیں تو نیکی کی دعوت کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے میری اصلاح فرمادیں ۔ ''
۲) نظم و ضبط:
Flag Counter