| نصابِ مدنی قافلہ |
قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اتنی بہترین تربیت دی جائے کہ وہ ایک مرتبہ سفر کرنے کے بعد نہ صرف خود باربار مدنی قافلوں کے مسافر بنیں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والے بن جائیں۔ مدنی قافلے میں بہترین تربیت دینے میں آسانی کے لئے ہمارے مدنی مرکز نے ''جدول ''کی صورت میں ہمیں ایک رہنماعطا فرمادیا ہے ۔
اب اس جدول پر کماحقہ عمل کروانے کے لئے ایسامضبوط امیرِ قافلہ درکار ہے جو بااخلاق،اسلامی بھائیوں کا خیرخواہ،ان کی نفسیات کو سمجھنے والا،باحکمت ،تجربہ کاراور مدنی ذہن رکھنے والا ہو۔ کیونکہ اگر امیرِ قافلہ کمزور ہوگا تو قافلے میں انتشار،جدول پر عدمِ عمل،آپس میں الجھنے ، ایک دوسرے کے بارے میں بدگمانی کرنے اور قافلہ ٹوٹنے جیسے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا ،جس کی بناء پر قافلہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوسکتا ہے۔
الغرض مدنی قافلوں کی کامیابی کے لئے امیرِ قافلہ کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے۔یاد رہے! امیر قافلہ کے لئے اگرچہ سند یافتہ عالم ہونا ضروری نہیں تاہم اس میں(۱) سنجیدگی (۲) سمجھ و حکمت عملی (۳) حسن ِاخلاق (۴) قوت برداشت (۵) خدمت کا جذبہ ،ہر کسی کو اپنے ساتھ لے کر چلنے اور کام لینے کی صلاحیت کا پایا جانا ضروری ہے۔
امیرِ قافلہ کو چاہے کہ وہ شرکائے قافلہ کی تربیت کرنے میں درجِ ذیل پہلو مدِنظر رکھے۔۔۔۔۔۔
۱) اطاعت امیرکے لئے ذہن بنانا: