صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمدللہ عزوجل!دعوتِ اسلامی کا مدنی کام دن بدن وسیع اور مضبوط تر ہوتا چلا جارہا ہے ۔ابتداء کے تجرباتی مراحل سے گزرنے کے بعد اب ہرکام کی باقاعدہ ترکیب بن چکی ہے اور یہ بات اب روزِ روشن کی طرح واضح ہوچکی ہے کہ اگر ہم پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کاکام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔) میں کامل کامیابی کے متمنی ہیں تو ہمیں اپنے مدنی قافلوں کو مضبوط بنانا ہوگا ۔اس کے لئے ہمیں ہر اسلامی بھائی کو راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے کے لئے مسلسل کوشش کرنا ہوگی، تاکہ ہر مسلمان سنتوں کا عامل اور تبلیغ قرآن و سنت کا مخلص مبلغ بن کر دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والا بن جائے۔ اس کے علاوہ ہمیں خود بھی مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا مستقل معمول بنا نا ہوگا۔
اور ان مدنی قافلوں کی کامیابی اور ترقی کا راز اس میں پوشیدہ ہے کہ مدنی