فجر کا وقت ہوگیا اٹھو اے غلامانِ مصطفی صلي اللہ عليہ وسلم اٹھو!
جاگو جاگو اےبھائیوں بہنوں چھوڑو چھوڑو اب بسترا اٹھو!
تم کو حج کی خدا عزوجل سعادت دے جلوہ دیکھو مدینے کا اٹھو!
اٹھو ذکر خدا عزوجل کرو اُٹھ کر! دل سے لو نام ِ مصطفی صلي اللہ عليہ وسلم اٹھو!
فجر کی ہوچکی اذانیں وقت ہوگیا ہے نماز کا اٹھو!
بھائیو ! اٹھ کر اب وضو کر لو اور چلو خانہ خدا اٹھو!
نیند سے تو نماز بہتر ہے! اب نہ مطلق بھی لیٹنا اٹھو!
جلد اٹھو بھی اب کھڑے ہوجاؤ! آنکھ شیطاں نہ دے لگا اٹھو!
جاگو جاگو نماز ، غفلت سے کر نہ بیٹھو کہیں قضا اٹھو!
اب ''جو سوئے نماز کھوئے''وقت سونے کااب نہیں رہا اٹھو!
یاد رکھو!نماز اگر چھوڑی قبر میں پاؤ گے سزا اٹھو!
نیند مہنگی پڑے گی محشر میں ہوگا ناراض کبریا عزوجل اٹھو!
سب مدینے کو جارہے ہیں لو تم بھی طیبہ کا راستہ اٹھو!
میں بھکاری نہیں ہوں در در کا میں ہوں سرکار صلي اللہ عليہ وسلم کا گدا اٹھو!
مجھ کو دینا نہ پائی پیسہ تم! میں ہوں طالب ثواب کا اٹھو!
تم کو دیتا ہے یہ دعا عطار فضل تم پر کرے خدا عزوجل اٹھو!