امیر قافلہ اسلامی بھائیوں کاذہن بنائے کہ ہمیں ہر بیان امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے منتخب کردہ ان چار مدنی پھولوں کے مطابق کرنا ہے۔
(۱) ارکان اسلام (۲) اتباع سنت
(۳) حسن اخلاق (۴) نیکی کی دعوت
امیرِقافلہ اگر شرکاء قافلہ کا سفر پر روانہ ہونے سے پہلے مندرجہ ذیل مدنی انعامات کے تحت مدنی ذہن بنائے تو ان شاء اللہ عزوجل مدنی قافلہ بہت کم مسائل سے دوچار ہوگا مثلاً(۵۹)مرکزی مجلسِ شوریٰ ، اپنے سے متعلق ہر مشاورت و مجلس کے نگران (مثلاًامیر قافلہ) کی شریعت کے دائرے میں بہر صورت اطاعت کرنا ، (۶۰) ایک یا چند سے دوستی گانٹھنے سے بچنا، (۶۱)کسی ذمہ دار یا عام اسلامی بھائی سے اختلاف کی صورت میں دوسروں پر اظہار نہ کرنا(۶۲)طنز وہنسی مذاق کی عادت نکالنا (۶۳)غصہ آجانے کی صورت میں چُپ سادھ لینا وغیرہ (۶۴)مدنی قافلے میں