| نصابِ مدنی قافلہ |
فجر کی نماز کا وقت ہوگیاہے۔ سونے سے نماز بہتر ہے جلدی جلدی اٹھئے اور نماز کی تیاری کیجئے ۔اللہ عزوجل آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا میٹھا مدینہ دکھائے جلدی جلدی اٹھئے اور نماز فجر کی تیاری کیجئے۔ (اب پھر اوپر دیا ہوا درود و سلام پڑھئے۔اس کے بعد موقع کی مناسبت سے دوبارہ اوپر دیا ہوا مضمون یا جدول کے اختتام پر دئیے گئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے نظم کردہ اشعار میں سے منتخب اشعار پڑھئے)۔
فجر: فرض نماز کے بعد اعلان ہو اور بارہ منٹ کے سنتوں بھرے بیان کے بعد ، پرتپاک طریقے پر ملاقات فرمائیے،فجر تااشراق والے مدنی حلقہ میں شرکت کی نیت کے ساتھ جن اسلامی بھائیوں کو قرآن مجید پڑھنا نہیں آتا، امیرِ قافلہ ان کو قاعدہ پڑھانے کاانتظام کرے۔ یوں (۴۸)مدرسۃ المدینہ میں روزانہ شرکت کی نیت اور (۴۹)ایک بار قرآن پاک ناظرہ درست مخارج سے پڑھنے کی نیت کے ساتھ رفقاء ۳۰ منٹ تک آخری دس سورتوں میں سے کوئی سورت ایک دوسرے کو (جس قدر ممکن ہو)یاد کراوئیے اورتلفظ کی درستی کے لئے اعراب کا لحاظ رکھتے ہوئے (۵۰)کم از کم چار صفحات فیضانِ سنت کے ابواب (مثلاً فیضان بسم اللہ ،فیضان رمضان یا پیٹ کاقفل مدینہ وغیرہ ) کا مطالعہ فرمائیے۔اشراق و چاشت کے بعد (۹ بجے تک) وقفہ استراحت ہو۔ مطالعہ:جو سونا نہیں چاہتے وہ مسجد میں تلاوت ،عبادت یا مطالعہ وغیرہ فرمائیں۔دوران وقفہ ۱۲ منٹ کسی سنی عالم کی کتاب کا مطالعہ (۵۱) مثلاً حسام الحرمین مع تمہید الایمان،مدنی گلدستے سے(۵۲) بہار شریعت کے مضامین اور (۵۳)منہاج العابدین کے ابواب(۵۴)اور ان شاء اللہ عزوجل کم از کم ہر سال (۵۵)تمام رسائل اور(۵۶)تمام مدنی پھولوں کے پمفلٹ کا مطالعہ کروں گا کی