Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
-8 - 197
نہ تو زمین کے لیے ہے نہ آسمان کے لیے 

جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے
    اللہ ربُّ العزت نے انسان کواس کے مقصد ِ حیات سے آگاہ کرنے اورنیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً انبیاء و رسل علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اورآخر میں اپنے پیارے محبوب ، دانائے غیوب منزّہ عنِ العیُوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ختمِ نبوت کا تاج پہنا کر اس سلسلہ کوختم فرمادیا۔ سرکارِ عالی وقار صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کے اس فریضہ کو انتہائی جانفشانی کے ساتھ انفرادی اوراجتماعی کوشش کے ذریعے بدرجہ اتم واکمل ادا فرمایا۔

    اپنی ظاہری زندگی کے آخری ایام میں حجّۃ الوداع کے موقع پر جب 23 سال کی کوشش کا ثمرہ ، انسانوں کے تاحد نگاہ پھیلے ہوئے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تھا تودوران خطبہ لوگوں سے استفسار فرمایا :''اے لوگو! میں نے تم تک بحسن خوبی نیکی کی دعوت کو پہنچا دیا ہے یا نہیں؟''اس پر لوگ بے ساختہ پکاراٹھے :
''نشھد انک قد بلغت وادیت ونصحت ۔''
 یعنی ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ فرمادی ، امانت ادا کردی اورپوری خیر خواہی فرمائی ۔
(مشکوٰۃ المصابیح مع مرقاۃ رقم الحدیث ۲۵۵۵ ج۵ ص۴۳۹ دارالفکر بیروت)
یہ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
 ''فوالذی نفسی بیدہ انھا لوصیۃ الی امتہ فیبلغ الشاھد الغائب ''
(صحیح البخاری رقم الحدیث ۱۷۳۹، دارالکتب العلمیہ بیروت)
یعنی اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے یہ امت
Flag Counter