Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
-7 - 197
 کے لیے وصیت اورتاکید ہے کہ اس نیکی کی دعوت کو ان تک پہنچا دیں جو یہاں حاضر نہیں۔

    صحابہ کرام علیہم الرضوان اسی حکم کی تکمیل کی خاطرپوری دنیا میں پھیل گئے اوردنیا کے چپے چپے میں اپنی انفرادی اوراجتماعی کوشش کے ذریعے اسلام کا پیغام پہنچا دیا ۔ انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تابعین ، تبع تابعین ، علمائے ربّانِیین وصالحین نے اپنے اپنے منصب اورصلاحیت کے مطابق شجرِ اِسلام کی آبیاری کی اورنیکی کی دعوت میں مصروف رہے ۔الحمد للہ عزوجل !تبلیغ قرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی''بھی اسی عظیم مشن کی ایک کڑی ہے ۔ ''دعوت اسلامی''تادمِ تحریر دنیا کے ۵۵ ممالک میں مدنی کام کر رہی ہے جس کی برکت سے لاکھوں بے عمل مسلمان تائب ہوکرنہ صر ف خود باعمل ، نمازی او رسنتوں کے پابند بن چکے ہیں بلکہ تبلیغ قرآن وسنت کے مدنی کام میں عملاً شریک ہیں ۔دعوت اسلامی کے بانی امیر اہلسنت ، مجدد دین وملت، عاشقِ اعلیٰ حضرت،شیخ طریقت، حضرت علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی ہیں جو باعمل عالم دین، امت کادرد رکھنے والے مبلغ، خوف خدا وعشق رسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کے مرقع ، اور باکرامت ولیُّ اللہ ہیں ۔ 

    امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے سن شعور کوپہنچنے کے بعد کچھ اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ''بزم فدایانِ مصطفی   '' بنائی ۔ اس کے تحت آپ نے بہار شریعت کاہفتہ وار درس شروع فرمایا ۔ 

    یہ سلسلہ کچھ عرصہ چلتا رہا پھر آپ نے ''تحریک اصلا ح عقائد ''کا آغاز