فرمایااورا س کے تحت آپ نے لوگوں کو بدمذہبوں کے چُنگل میں پھنسنے سے بچانے کے لئے مذاہب باطلہ کا ردِ بلیغ کیا ۔آپ دن رات دینی کاموں میں مصروف رہتے لیکن اس کے لئے نہ توکسی سے نذرانہ طلب کرتے اور نہ کسی کے دینے پر قبول فرماتے۔
کچھ عرصہ بعد آپ نے اسلامی بھائیوں سے مشورہ کر کے خاص اصلاحی انداز میں صلوٰۃ وسنت کی تبلیغ کا کام شروع فرمایا اور''مرکزی انجمنِ اِشاعتِ اسلام ''کی بنیاد رکھی ۔ اس کے تحت مساجد میں علمائے اہلِ سنت کی ایک اصلاحی کتاب سے درس شروع فرمایا۔ قبلہ امیر اہلسنت مدظلہ العالی کے ساتھ ابتدائی دنوں میں مدنی کام کرنے والے ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ حضرت صاحب جامع مسجد نور، میٹھا در (باب المدینہ کراچی) میں ہمارے ساتھ مل کر نماز عصر پڑھتے پھرلوگوں کو باہر جاکرنیکی کی دعوت دیتے ، پھرنماز مغرب کے بعد بیان ہوتا۔ اپنی طویل دینی جدوجہد کی وجہ سے آپ علماء میں کافی مشہور ہوچکے تھے ۔
اس کے بعد آپ نے علماء کی سرپرستی میں ۱۴۰۱ ھ میں ''دعوتِ اسلامی'' کا کام شروع فرمایا ۔نہایت تیزی سے ترقی کے مدارج طے کرتے ہوئے ''دعوتِ اسلامی '' آج عالمِ اسلام کی سب سے بڑی ، مضبوط اورمنظم تحریک بن چکی ہے جس کے مدنی ماحول سے بلامبالغہ لاکھوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں منسلک ہیں اور ''اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوششوں'' میں مصروف ہیں۔