( یعنی نیکی کی دعوت دینااوربرائی سے منع کرنا )ایسا کام ہے جسے چھوڑ دیاجائے تو دین کے تمام شعبوں میں کمزوری پیداہوجاتی ہے اورحالت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ امت دین کے بڑے بڑے اوامر سے منہ موڑلیتی ہے جیسا کہ مشاہدہ ہے ۔ قبلہ امیر اہلسنت مدظلہ العالی نے نہ صرف خود امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا عَلم بلند فرمایا بلکہ تبلیغ قرآن وسنت کی غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی'' کی صورت میں بے شمار مبلغین کی کھیپ تیار کی جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں ہر طرف شب وروز نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے۔ آپ نے مبلغین کو''مدنی انعامات ''کی صورت میں ایک مربوط نظام الاوقات عطا فرمایا جس پر عمل کی برکت سے ان کا اکثر وقت عبادت میں گزرتا ہے ۔
یہ بات حقیقت ہے کہ دین ِاسلام کی سب سے زیادہ ترویج واشاعت راہ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے قافلوں سے ہوئی، خود ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی دس سالہ مدنی ظاہری حیات طیبہ میں کم وبیش ڈیڑھ سو مدنی قافلے سفر کروائے ، جن میں ۲۵ سفر وہ ہیں جن میں بنفسِ نفیس آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بھی شامل رہے ۔ قبلہ امیر اہلسنت مدظلہ العالی نے اسلام کی سربلندی اورسنتوں کی احیاء کے لیے مدنی قافلوں کا سلسلہ شروع فرمایا اس سلسلے میں مبلغین کو