Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
-4 - 197
 ایک مدنی مقصد عطافرمایا اوراس مقصد کے حصول کے لیے سات مدنی کام تجویز فرمائے چنانچہ فرماتے ہیں : '' (ہر اسلامی بھائی کا یہ ذہن ہوناچاہیے کہ )''مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ان شاء اللہ عزوجل۔'' اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی انعامات پر عمل اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اوردونوں کاموں کا عادی بننے کے لیے مجھے اپنی ذات پر یہ سات مدنی کام نافذ کرنے ہیں ۔(۱) ہر نماز باجماعت مسجد میں ادا کرنی ہے اوراس کے لیے کم از کم ایک کو دعوت دے کر اپنے ساتھ مسجد میں لے جانا ہے ۔ (۲) روزانہ کم از کم دوگھنٹے مدنی کاموں میں صرف کرنے ہیں ۔ (۳) ہفتے میں ایک دن علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اول تاآخر شرکت کرنی ہے ۔(۴)ہفتہ واری اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ اول تا آخر شرکت کرنی ہے ۔(۵) روزانہ مدنی انعامات کا کارڈ پر کرنا اورہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانا ہے ۔(۶) زندگی میں یکمشت ۱۲ ماہ ہر۱۲ ماہ میں ۳۰ دن اورعمر بھر ہر ماہ ۳ دن کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے ۔ (۷) انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول میں لاناہے ۔ ''ان شاء اللہ عزوجل 

    دعوتِ اسلامی میں مبلغین کی تربیت کے لئے مختلف نشستوں کے علاوہ متعدد کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے مثلا 41 دن کا مدنی قافلہ کورس، 63 دن کا تربیتی کورس،5ماہ کا شریعت کورس، 12 ماہ کامدرس کورس اور 7سال کا درس نظامی کورس وغیرہ ۔

    الحمد للہ عزوجل زیر نظر کتاب ''نصاب مد نی قافلہ''بھی اسی تربیتی سلسلہ کہ ایک کڑی ہے ۔اس کتاب کواراکینِ مجلس مد نی قافلہ اور