مجلس المدینۃ العلمیۃ (شعبہ اصلاحی کتب )نے مرتب کیا ہے اورشائع کرنے کی سعادت مجلس مکتبۃ المد ینہ کو حاصل ہورہی ہے ۔یاد رہے کہ یہ کتاب موجودہ تنظیمی ترکیب کو مدنظر رکھ کرلکھی گئی ہے لہذا طباعت کے بعد ہمارا مدنی مرکز کوئی نئی ہدایات دے تواسی کے مطابق ترکیب بنائی جائے ۔
اللہ عزّوجلّ ''دعوت اسلامی''کی تمام مجالس بشُمول ''مجلسِ مد نی قافلہ اور مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطافرمائے ۔اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِاخلاص سے آراستہ فرماکر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ہمیں زیر گنبدِخضراجلوہ محبوب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں شہادت ، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے۔